اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اردن کی عوام نے ملک کے دارالحکومت میں نماز جمعہ کے بعد ریلی نکال کر صیہونی سفیر کو ملک بدر کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے۔
یہ ریلی امان کے الرابیہ سے صیہونی سفارت خانے تک نکالی گئی۔
لوگوں نے اسرائیل مخلاف نعرے لگا کر اس ملک سے گیس خریدنے کا بھی انکار کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ صیہونیوں سے گیس خریدنا اردن پر قبضہ کرنے کے مترادف ہے اس سے پہلے بھی اردنی عوام نے ریلیاں نکال کر ملک میں صیہونی سفارت خانے کو بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ اردن پارلیمنٹ کے 88 نمائندگان نے بھی ایک خط کے ذریعے مطالبہ کیا تھا کہ صیہونی سفیر کو ملک سے نکالا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کے روز امان میں ایک صیہونی محافظ نے دو اردنی شہریوں کو قتل کیا تھا اور اسی روز صیہونی سفیر اور یہ قاتل اردن سے مقبوضہ فلسطین روانہ ہو گئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲